0
Saturday 27 Jul 2013 00:16

ایم کیو ایم نے صدراتی امیدوار ممنون حسین کی غیر مشروط حمایت کر دی

ایم کیو ایم نے صدراتی امیدوار ممنون حسین کی غیر مشروط حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے مسلم لیگ نون کے صدراتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کر دی۔ مسلم لیگ نون کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد وفد کے ارکان گورنر سندھ کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچے، جہاں وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں مسلم لیگ نون کے صدراتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کے بارے میں بات چیت کی گئی، تاہم ایم کیو ایم نے صدراتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کر دی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریت کی راہ پر گامزن ہے، سیاسی جماعتوں کے اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جمہوری استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کے رابطے ضروری ہیں۔ 

مسلم لیگ نون کے وفد کی الطاف حیسن کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو ہوئی۔ الطاف حسین نے کہا ایم کیو ایم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسلم لیگ نون کے صدراتی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے کیونکہ اس وقت ملک کو دہشت گردی کا سامنا۔ مسلم لیگ نون کے وفد نے ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے مسلم کے وفد کے ساتھ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ صدراتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حیسن کے مشکور ہیں۔ ان کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت کرپشن کی بیماری کا سامنا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کراچی کے مسائل حل کرنے پر توجہ ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا ایم کیو ایم نے نواز شریف کی سوچ کے ساتھ اتفاق کیا۔ 

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا جمہوریت کی خاطر ممنون حسین کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا امید کرتے ہیں حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے مدد کرے گی اور موجودہ حکومت دہشت گردی اور جہالت کے خاتمے کے لئے کوشش کرے گی۔ صدراتی امیدوار ممنون حیسن نے کہا اگر صدر متخب ہوا تو کسی ایک پارٹی کا صدر نہیں بلکہ پورے ملک کا صدر رہونگا اور کراچی کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرونگا۔
خبر کا کوڈ : 287159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش