0
Wednesday 31 Jul 2013 12:39

تحریک آزادی میں سردار ابراہیم کا کردار ناقابل فراموش ہے، غلام صادق

تحریک آزادی میں سردار ابراہیم کا کردار ناقابل فراموش ہے، غلام صادق
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر سردار غلام صادق خان نے سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو ان کی شخصیت پر فخر ہے۔ مرحوم نے شاندار زندگی گزاری کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد میں مرکزی کردار ادا کیا وہ آزاد کشمیر کے پہلے بیرسٹر تھے۔ ڈوگرہ اسمبلی میں ممبر کی حیثیت سے بھی کشمیری عوام کی موثر نمائندگی ادا کی۔ انھوں نے سرینگر میں اپنے گھر پر 19 جولائی 1947ء کو قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے کشمیری عوام کے مستقبل کا تاریخ ساز فیصلہ کیا۔ ان کا تاریخ ساز سنہری کردار آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ وہ 24 اکتوبر 1947ء کو انقلابی حکومت کے پہلے نوعمر صدر بنے۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو تقویت دینے کے لیے وقف رکھی۔ صدر آزاد کشمیر کی حیثیت سے بھی دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے مشن پر چل کر کشمیری عوام کو آزادی کی منزل مل سکے تاکہ تکمیل پاکستان کا ادھورا خواب پورا ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 288427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش