1
0
Thursday 1 Aug 2013 19:35

امریکہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر اعتراض نہ کرے، پاکستان، کیری کا یقین دہانی سے گریز

امریکہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر اعتراض نہ کرے، پاکستان، کیری کا یقین دہانی سے گریز
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی قیادت امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر لچک دکھانے پر قائل نہ کرسکی، جان کیری نے کوئی یقین دہانی کرانے سے بھی گریز کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ایک نان پیپر پیش کیا، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ امریکہ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی مخالفانہ پالیسی پر نظرثانی کرے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ کا موقف تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کا پابند ہے، اگر پاکستان نے دسمبر 2014ء تک منصوبہ مکمل نہ کیا اور یکم جنوری 2015ء سے ایران سے گیس لینا شروع نہیں کی تو معاہدے کی شرائط اس قدر سخت ہیں کہ پاکستان کو 30سے 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ کو درخواست کی گئی کہ اس معاملے پر صدر اوباما سے بھی بات کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کو منصوبے سے متعلق امریکی پالیسی پر نظرثانی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی اور کہا کہ پوری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ ایران کو اپنا جوہری پروگرام ترک کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 288879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United Kingdom
30 say 50 lakh america 15 minutes chap dayga. Malum hota hay ke waqee yay pakistani aik dinner per bik jatay hain. Es khasis raqam kay liay baghairt bheek mang rahay hain. En logun ko kh louda nay khuar kia hay tow sahih laiken yasy kiun Pakistani Qom ko khuar kar rahay hain?
ہماری پیشکش