0
Sunday 4 Aug 2013 19:38

ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں حلف اٹھایا۔ ان کی تقریب حلف برداری میں ساٹھ ملکوں کے اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ جن میں گيارہ صدور، دو وزرائے اعظم،   آٹھ اسپیکرز، چھے نائب صدور، تین نائب وزرائے اعظم، گيارہ وزراء خارجہ، تین وزرائے ثقافت، پانچ وزیر اقتصاد، ایک ڈائریکٹر جنرل ایوان صدر اور ایک مشیر صدر نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے یہ پہلی بار ہے کہ صدر کی تقریب حلف برداری میں بیرونی مہمانوں کو مدعو کیا گيا۔ قابل ذکر ہے کہ تقریب حلف برداری سے پہلے شام کے وزیراعظم وائل الحلقی، کویت کے نائب وزیراعظم، کیوبا کے نائب صدر اور یوکرین کے نائـب وزیراعظم نے ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایرانی نومنتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی صدر آصف علی زرداری نے کی۔ ڈاکٹر حسن روحانی ایران کے ساتویں منتخب صدر ہیں۔ انھوں نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کی جگہ لی ہے۔ 64 سالہ حسن روحانی ایران کے سابقہ چیف جوہری مذاکرات کار ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ وہ حلف کے مطابق آئین کے محافظ رہیں گے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعیلمات کے پابند رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 289714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش