0
Tuesday 6 Aug 2013 16:59

بلدیاتی انتخابات کے بغیر ناظم لگانے کا کوئی قانون نہیں، رحمن ملک

بلدیاتی انتخابات کے بغیر ناظم لگانے کا کوئی قانون نہیں، رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز کے سینئر نائب صدر عبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرحمن ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہو جائے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل تنہا کوئی بھی جماعت حل نہیں کر سکتی، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مصطفیٰ کمال کے عارضی ناظم کراچی بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ ایسا کوئی قانون موجود نہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے بغیر کسی کو ناظم لگا دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 290291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش