0
Sunday 27 Jun 2010 10:59

غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے،غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ناقابل قبول ہے،جی ایٹ ممالک

غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے،غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ناقابل قبول ہے،جی ایٹ ممالک
 ٹورونٹو:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق جی ایٹ ممالک نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔  ٹورونٹو میں جی ایٹ ممالک کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ غزہ کا محاصرہ دیرپا نہیں،اسرائیل کو اپنی موجودہ پالیسی تبدیل کرنی ہو گی۔فلسطینی عوام کی ضروریات کے پیش نظر امدادی سامان غزہ پہنچنا چاہئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق غزہ کے عوام کو تعمیراتی سامان،کھانے پینے کی اشیاء،ادویہ اور دیگر ضروری سامان اور افراد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ 
اعلامیے میں افغان فورسز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پانچ سال میں ملکی سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔افغان حکومت ملک میں کرپشن پر قابو پانے اور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کرے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کے آٹھ بڑے صنعتی ممالک کی تنظیم جی ایٹ کے سربراہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ غزہ سرحد کی اسرائیلی ناکہ بندی قابل قبول نہیں،اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے۔کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں جی ایٹ کے اجلاس میں شریک رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ناقابل قبول ہے،غزہ میں خوراک اور دیگر امداد کے لیے اسرائیل محاصرہ ختم کرے ۔ جی ایٹ ممالک نے ایران سے کہا ہے کہ وہ شفاف جوہری مذاکرات کرے۔جبکہ جنوبی کوریا کا جہاز ڈبونے کی مذمت کی گئی ہے۔جی ایٹ کے دو روزہ اجلاس میں عالمی معیشت کو کسی ممکنہ بحران سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کا اعلان بھی متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 29329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش