0
Friday 23 Aug 2013 22:31

ایک قبائلی گورنر وہ قبائل کے مسائل کے لۓ ہر ممکن کوشش کرینگے، گورنرشوکت اللہ

ایک قبائلی گورنر وہ قبائل کے مسائل کے لۓ ہر ممکن کوشش کرینگے، گورنرشوکت اللہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار مین نمائیندہ قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوۓ گورنر خیبر پختون خوا انجنئیر شوکت اللہ نے کہا کہ دھشت گردی کے خاتمے کیلۓ ہم بے مثال قربانیاں پیش کررہے ہیں پاکستان کا کردار فرنٹ لائن اسٹیٹ جب کہ فاٹا فرنٹ لائن ایریا کا کردار ادا کررہا ہے اور کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ۔ انجنئیر شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ بحیثیت ایک قبائلی گورنر وہ قبائل کے مسائل کے لۓ ہر ممکن کوشش کرینگے اگر قبائلی گورنر بھی قبائلوں کے مسائل کے حل میں فیل ہوا تو یہ میری اور قبائل کی بھی قسمتی ہوگی ۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کا ذکر کرتے ہوۓ گورنر نے اعلان کیا کہ جو بھی سپیشلسٹ ڈاکٹر فاٹا میں آنا چاہتے ہيں بغیر اشتہار کے ان کو بھرتی کیا جاۓ گا اور انہیں اچھی تنخواہ اور مراعات دیۓ جايئں گے۔ کرم ایجنسی میں قیام امن کے حوالے سے گورنر انجنئیر شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ کرم ایجنسی کے موقع پر یہاں کے قبائل نے امن کے قیام کے حوالے سے جس جوش وجذبے کا اظہار کیا اگر یہاں کے عمائدین امن کے لۓ جدوجہد جاری رکھیں تو اس کے مزید مثبت نتايج سامنے آئینگے ۔ گورنر کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی میں آئی ٹی یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج کے قیام پر کام شروع کیا جائیگا اور قبائلی علاقوں میں فاٹا انوسٹمنٹ بینک کے قیام پر غور کیا جارہا ہے ۔ اس سے قبل سابق سینیٹر سجاد میاں نے سپاس نامہ پیش کیا اور ایم این اے ساجد طوری سینیٹر رشید احمد خان اور حاجی سلیم خان نے بھی خطاب کیا ۔
خبر کا کوڈ : 295186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش