0
Thursday 5 Sep 2013 05:55

حجاب کا فروغ، ایم ڈبلیو ایم کا جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن سے ملکر مشترکہ جدوجہد کا اعلان

حجاب کا فروغ، ایم ڈبلیو ایم کا جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن سے ملکر مشترکہ جدوجہد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ حجاب کے فروغ کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں حجاب سے متعلق تصویری نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ حجاب نے عورت کو وقار عطا کیا ہے۔ دنیا میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ کوئی خاتون پردے کے بغیر گھر سے نہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ مل کر سرکاری دفاتر میں حجاب کے لئے قانون سازی کے لئے جدوجہد کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاب صرف عورت کے سرچھپانے کا ہی نام نہیں، مردوں کی نظروں کا بھی حجاب ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خانم ذکیہ نقوی نے کہا کہ چہرے کو کھلا رکھ کر حجاب کرنا فتوٰی ہے جبکہ اسے مکمل ڈھانپ لینا تقوٰی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں ہی نہیں مردوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو حجاب کروائیں۔ خانم ہما تقوی نے کہا کہ عورت نے زیب و زینت کی ہو تو اسے نامحرم نظروں سے چھپانا واجب ہے۔ اس موقع پر حجاب کے حوالے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جسے بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے دیکھا۔
خبر کا کوڈ : 298673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش