0
Friday 13 Sep 2013 20:57

نئی دہلی، آبرو ریزی کرنے والوں کو سزائے موت

نئی دہلی، آبرو ریزی کرنے والوں کو سزائے موت
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیکل کی ایک طالبہ کی آبرو ریزی کرنے والوں کو عدالت نے آج سزائے موت سنا دی ہے، نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سزائے موت پانے والے مکیش سنگھ، ونے شرما، اکشے ٹھاکر اور پون گپتا ہیں، نئی دہلی میں گزشتہ برس 16 دسمبر کو ملزموں نے چلتی بس میں میڈیکل کی ایک طالبہ کو اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے ایک ساتھی طالب علم کے ساتھ بس میں سفر کر رہی تھی، ملزموں نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی بس سے نیچے پھینک دیا جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں، متاثرہ طالبہ کو بعد میں علاج کیلئے سنگاپور کے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی تھی، اس بہیمانہ واقعہ کے خلاف بھارت بھر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے شدید ردعمل کے بعد پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتار کیا اور ملزموں کے خلاف مقدمے کی تیز رفتاری سے سماعت کی گئی جس کے نتیجے میں آج 4 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی تاہم ملزموں میں سے ایک نے جیل میں خودکشی کرلی تھی جبکہ ایک ملزم کی عمر 17 برس ہونے کے باعث اس کے خلاف علیحدہ سے کارروائی کی جائے گی، متاثرہ طالبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ مجرموں کو سزائے موت ملنے پر انہیں خوشی ہے۔
خبر کا کوڈ : 301511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش