0
Wednesday 7 Jul 2010 08:05

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ناجائز قرار دینا قابل مذمت ہے،فضل کریم

علمائے دیوبند کا صاحبزادہ فضل کریم کے سندھ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ
دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ناجائز قرار دینا قابل مذمت ہے،فضل کریم
لاہور:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق سُنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حاجی فضل کریم نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن کو ناجائز قرار دینے کا منور حسن کا بیان قابل مذمت ہے،تمام اہل سنت جماعتیں وزیر قانون پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں حاجی فضل کریم نے کہا کہ سُنی اتحاد کونسل کے مطالبات کو پورا کرنے میں تاخیر ی حربے استعمال کئے جار ہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آٹھ جولائی کو داتا دربار میں علماء مشائخ کانفرنس ہو گی،جبکہ نو جولائی کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پورا فیصل آباد رانا ثناء اللہ کے کردار سے واقف ہے۔دہشت گردوں کی حمایت کر نے والے خودکُش حملوں میں شہید ہونے والوں کے خون سے غداری کر رہے ہیں۔
علمائے دیوبند کا صاحبزادہ فضل کریم کے سندھ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ 
آج نیوز کے مطابق علمائے دیوبند نے سانحہ داتا دربار کی اعلیٰ عدالتی تحقیقات اور صاحبزادہ فضل کریم کے سندھ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔مولانا اسعد تھانوی،تنویر الحق تھانوی،مفتی نعیم اور دیگر علمائے کرام نے کراچی می نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ داتا دربار کسی خاص طبقے نہیں تمام مسلمانوں کے خلاف ہے،کیونکہ حضرت علی ہجویری رحمتہ اللہ بریلوی یا دیوبند عقیدے کے نہیں تھے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا نشانہ ہر مکتبہ فکر کے علمائے کرام بنے ہیں،کیونکہ دہشت گردوں کا کسی مذہب،مسلک یا فرقے سے تعلق نہیں ہوتا،اس لیے اس معاملے پر دکانداری نہ چمکائی جائے۔مولانا اسعد تھانوی نے کہا کہ اجتماع رائیونڈ پر پابندی کا مطالبہ ناقابل فہم اور یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔
خبر کا کوڈ : 30349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش