0
Thursday 26 Sep 2013 22:56

توہین رسالت(ص)کے قانون کے خلاف یہود و نصاریٰ کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، علماء

توہین رسالت(ص)کے قانون کے خلاف یہود و نصاریٰ کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، علماء
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت(ص)کے صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اشرف علی عتیق، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی، ضلعی صدر جے یو پی محمد ایوب مغل، مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما سید کفیل بخاری، تنظیم اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر طاہر خاکوانی، جمعیت اہل حدیث کے صوبائی رہنما علامہ سید خالد محمود ندیم، ممتاز عالم دین علامہ عبدالحق مجاہد، عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ، سجادچاون ایڈووکیٹ، ذوالفقار سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی، شیریں مزاری، عارف علوی کا توہین رسالت(ص)قانون میں ترمیم کا مطالبہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ توہین رسالت(ص)کے قانون کے خلاف یہودو نصاریٰ کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اس کیلئے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں نے توہین رسالت(ص)کے قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرکے اپنی اصلیت کو ظاہر کردیا ہے کہ وہ کس کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27ستمبر2013ء جمعتہ المبارک کو علماء کرام اور خطیب حضرات جمعہ کے اجتماعات میں اس پر اظہار خیال کرینگے اور مذمتی قرار داد منظور کروائیں گے۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت (ص)کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ جاوید ہاشمی ومیت دیگر رہنما اپنا بیان واپس لیں ورنہ عاشقان رسول ۖ ان کا گھیرائو کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 305779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش