0
Friday 27 Sep 2013 12:42

بھارت کی ننگی جارحیت سے جرات مند کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں ہو گا، بیرسٹر سلطان

بھارت کی ننگی جارحیت سے جرات مند کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں ہو گا، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں جاری آزادی کی تحریکوں کو اقوام متحدہ نے تسلیم کیا اور وہاں کے عوام کی آزادی کے لیے اپنا اثرو رسوخ بھی استعمال کیا، کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے لاکھوں شہداء کی قربانی دی اور اب بھی حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اس لیے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ کشمیریوں کی قربانیوں اور جدوجہد آزادی کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیر کو بھی مبصر ریاست کا درجہ دے تاکہ کشمیری آزادی کے لیے عالمی فورم میں اپنا موقف پیش کر سکیں۔ آزاد کشمیر سیکٹر میں بھارتی افواج کی طرف سے بلااشتعال گولہ باری اور شہری آبادی پر مسلسل فائرنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کنٹرول لائن پر آباد شہری آبادیوں کو بھارت کی گولہ باری سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں اور شہری آبادیوں پر گولہ باری پر بھارت کے خلاف اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولینڈ کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا۔ بیرسٹر سلطان نے کہاکہ کنٹرول لائن پر آباد شہری آبادی کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے کنٹرول لائن پر آباد شہریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ وہ بھارتی حکمرانوں کی طرف سے خوف و ہراس پھیلانے کے تمام ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ انھوں نے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 305882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش