0
Friday 27 Sep 2013 12:47

انسداد توہین رسالت قانون کے خلاف سازش قبول نہیں کی جائیگی، اسداللہ بھٹو

انسداد توہین رسالت قانون کے خلاف سازش قبول نہیں کی جائیگی، اسداللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ انسداد توہین رسالت قانون کے خلاف کوئی بھی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔ تحریک انصاف اپنے ارکان اسمبلی کو لگام دے، غلامان مصطفی (ص) تحفظ ناموس رسالت کیلئے اپنی جان بھی قربان کر دیں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کا قانون قرآن و سنت کی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ اس میں کوئی سقم ہے اور نہ ہی کوئی مسلمان اس کو غلط استعمال کیلئے سوچ بھی سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو خوش کرنے اور کرسی کی خاطر بعض لوگ اس طرح کے بیانات دیتے رہتے ہیں لیکن الحمداللہ ہر غلام رسول ناموس رسالت (ص) کی حفاظت اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے۔ اسدالہ بھٹو نے کہا کہ موجودہ قوانین کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے سمیت ایک سخت طریقہ کار تجویز کی گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں بیرونی اشاروں پر سانحہ پشاور جیسے دلخراش واقعات کی آڑ میں انسداد توہین رسالت قانون کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، مگر غلامان رسول (ص) ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 305885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش