0
Thursday 10 Oct 2013 19:36

دنیا کی کوئی طاقت ہمیں امام حسین (ع) کی عزاداری سے نہیں روک سکتی، علامہ ناصر عباس جعفری

دنیا کی کوئی طاقت ہمیں امام حسین (ع) کی عزاداری سے نہیں روک سکتی، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام قیامت تک جاری رہے گی۔ پاکستان میں عاشقان حضرت امام حسین علیہ السلام آباد ہیں، جو اپنی جانوں کے نذرانے دے کر بھی امام عالی مقام کے ذکر اور یاد کو باقی رکھیں گے۔ عزاداری امام حسین (ع) ہمیں صبر، شجاعت، ہمت، حوصلہ، طاقت اور دشمن کے سامنے ڈٹے رہنے کا درس دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے امام باگاہ زینبیہ سوتری وٹ ملتان میں عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عزاداری کانفرنس میں ملتان بھر کی ماتمی انجمنوں کے سالار، امام بارگاہوں کے متولیان، لائسنسدار، تعزیہ دار، علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی، جبکہ کانفرنس سے علامہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی اور شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل نے خطاب کیا۔
 
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام حسین کی عزاداری کو روکنے والے ہر دور میں ناکام ہوئے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں امام حسین کی عزاداری سے نہیں روک سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ضلعی اور صوبائی انتظامیہ لائسنسدار اور تعزیہ داروں کے مسائل کو حل کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں محرم الحرام سے قبل حالات خراب کئے جا رہے ہیں، ہم انتظامی اداروں کے سربراہوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ عزاداری کو محدود کرنے جیسی گھنائونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین سید طارق عباس شمسی، علامہ مظہر عباس صادقی، سید فضل عباس نقوی، ثقلین نقوی، قمر عباس زیدی، الطاف حسین، مرید حسین ملنگ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 310073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش