0
Friday 11 Oct 2013 21:58
دنیا انسانی المیے سے بچ گئی

کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے میں شام کا اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ اور تعاون قابل تحسین ہے، اقوام متحدہ

کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے میں شام کا اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ اور تعاون قابل تحسین ہے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے میں مکمل تعاون کرنے پر شام کی تعریف کی اور کہا ہے کہ اس تعاون سے دنیا ایک انسانی المیے سے بچ گئی ہے۔ سلامتی کونسل کے بقول شام نے جس اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ اس امر کا اظہار اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے چورکین نے شام کی طرف سے بہتر تعاون کی نشاندہی پر بتایا کہ ثالثی کے امریکہ اور روس کے معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق عالمی تنظیم برائے امتناع کیمیائی ہتھیاروں کی ٹیم 2014ء کے وسط تک شام میں موجود کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کر دے گی۔ شامی حکومت کی جانب سے وصول ہونے والے مراسلے میں ان 45 مختلف جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں 1000 ٹن سے زائد سارین، مسٹرڈ گیس اور دیگر ممنوعہ کیمیائی مواد ذخیرہ کیا گیا ہے۔ 

سلامتی کونسل کی جانب سے ایک مراسلہ تنظیم برائے امتناع کیمیائی ہتھیار کو بھیجا گیا ہے تاکہ مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ جمعہ کی شام تک ایک مثبت جواب سامنے آئے گا اور بان کی مون کی جانب سے قبرص اور دمشق میں موجود اڈوں پر ایک مشترکہ مشن کے حوالے سے نئے قائد کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سفارتکار نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ عالمی ادارہ برائے انسداد کیمیائی ہتھیار کے ساتھ مشترکہ مشن میں کونسل نے ایک منصوبہ طے کیا ہے، جس کی مدد سے شام میں موجود ایسی کسی بھی صورتحال سے بخوبی نمٹا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کہہ چکے ہیں کہ شام میں موجود کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف کا مرحلہ بہت نازک ہے اور اسی حوالے سے 100 ماہرین کی ایک ٹیم شامی کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے اپنا کام شروع کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 310418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش