0
Wednesday 16 Oct 2013 22:04

پارہ چنار کرُم ایجنسی میں نمازعید الاضحٰی کے 2 بڑے اجتماعات

پارہ چنار کرُم ایجنسی میں نمازعید الاضحٰی کے 2 بڑے اجتماعات
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی کُرم ایجنسی پارہ چنار میں عید الا ضحیٰ مذہبی جوش ، ولولے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ پارہ چنار شہر میں نمازِ عیدین کے دو بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ایک اجتماع مرکزی عید گاہ واقع کراخیلہ روڈ پر جناب آغائے محمد نواز عرفانی (پیشِ امام) جبکہ دوسرا اجتماع اسرارشہید ہائی سکول پارہ چنار میں جناب آغائے احمد روحانی کی قیادت میں منعقد ہوا۔ نماز عید میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔
اسرار شہید سکول کے نماز عید قربان میں ریٹائرڈ ایئر مارشل سید قیصر حسین اور پاراچنار کے دیگر علاقوں سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ پاراچنار کے نواحی مختلف علاقوں میں بھی نماز عید قربان ادا کی گئی۔ اسرار شہید سکول کے نماز عید میں شرکاء سے سید قیصر حسین ، سید اقبال میاں ، اقای روحانی اور سیکٹری قومی انجمن کیپٹن علی اکبر نے خطاب کیا اور مرکزی عید گاہ واقع کراخیلہ روڈ میں نماز یوں سے آغائے شیخ نواز عرفانی ، علامہ الطاف حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

نماز سے پہلے سید قیصر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز عید ایک جگہ پڑھنا اتحاد کا درس دیتا ہے۔ ہم طوری قوم کے ساتھ غداری و ظلم کرنے والے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طوری قوم میں غریب عوام کے ساتھ تعاون کروں گا اور ان کا آواز پاکستان ہر ادارے کے سربراہان کو پہنچادوں گا۔ اسکے بعد سید اقبال میاں نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی آپ لوگوں کے اتفاق و اتحاد میں ہے۔ آقای روحانی اور کیپٹن علی اکبر نے بھی اتحاد کا پیغام دیا۔

مرکزی عیدگاہ کے عید کے نمازیوں سے شیخ نواز عرفانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بالش خیل اور شلوزان تنگی کے شاملات پر ناجائز قبضے کے حوالے سے بالکل خاموش ہے۔ اگر حکومت نے ایکشن نہیں لیا تو قوم فیصلہ کریگی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جس کے بعد فرزندان توحید حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں مینڈھوں، دنبوں، بکروں اور گائیں کی قربانیاں بھی کیں۔
خبر کا کوڈ : 311620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش