0
Saturday 19 Oct 2013 22:17

دہشت گردی نے ہمیں پوری دنیا میں تنہا کردیا ہے، ساجد سلیم مہدی

دہشت گردی نے ہمیں پوری دنیا میں تنہا کردیا ہے، ساجد سلیم مہدی
اسلام ٹائمز۔ سابقہ حکمرانوں نے 15سال میں ملک میں کرپشن، نااہلیوں اور لوٹ مار کا جو مذموم کھیل کھیلا تھا اس کچرے کو صاف کرنے کے لیے اور قوم کو دیئے گئے زخموں کو بھر نے کے لیے 100دن ناکافی ہیں لیکن یہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا اسے انشااللہ بہت جلد بتدریج پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم نے اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما سید مظہر شاہ اور امین چوہدری بھی موجودتھے۔ سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ اس وقت ملک جن مسائل اور مصائب کا شکار ہے وہ اسے سابقہ حکومتوں سے ورثے میں ملے ہیں۔ اس وقت ہمیں سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور خودکش حملوں کا درپیش ہے جس نے ہمیں پوری دنیا میں تنہا کردیا ہے۔ کس قدر افسوسناک بات ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ہماری حکومت کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اس لیے پہلا ٹارگٹ مذاکرات ہے لیکن مذاکرات کی پیشکش اور جنگ سا تھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
خبر کا کوڈ : 312443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش