0
Sunday 27 Oct 2013 17:32

اسکردو، گنگچھے میں طالبانی طرز کی کاروائی، سکول دھماکہ میں، دھمکی آمیز خط برآمد

اسکردو، گنگچھے میں طالبانی طرز کی کاروائی، سکول دھماکہ میں، دھمکی آمیز خط برآمد
بلتستان ڈویژن کے ضلع گنگچھے کے ایک نجی سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق رات کے وقت گرد و نواح میں دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم سکول آبادی سے فاصلے پر ہونے کے باعث واقعہ کا علم نہ ہو سکا۔ صبح کے وقت اسکول کی چند کلاسوں کو جزوی طور پر منہدم پایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سکول سے دھمکی آمیز خط بھی برآمد ہوا جس میں لکھا گیا تھا کہ اگر مخلوط نظام تعلیم کو جاری و ساری رکھا جائے تو سنگین نتائج کے لیے تیار ہو جائیں۔ نامعلوم خط میں آئندہ اسکول اور اسکول کے مالک کو بم سے اڑانے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ خط کے لب و لہجہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ  دہشت گرد خواندہ ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دہشت گردی میں مقامی افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کاروں کو مقامی لوگوں کی مدد سے بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد اسکول کے سیورج میں رکھ کر دھماکہ کیا گیا۔ رات کے وقت دھماکہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی جانی نقصان کا سامنا نہیں ہوا۔ مقامی ایس پی کا اس معاملہ پہ کہنا ہے کہ اس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے گا اور واقعہ کو کسی صورت معمولی نہیں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کے تعاون سے مجرموں تک رسائی حاصل کرنے میں پولیس کامیاب ہوگی۔ دھماکہ کی خبر کے ساتھ ہی بلتستان بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور تمام این جی اوز بالخصوص امریکن فنڈڈ ادارے جہاں مخلوط نظام تعلیم ہے تشویش میں مبتلا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 314724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش