0
Sunday 27 Oct 2013 18:25

دہشت گرد مضبوط ریاست کمزور ہوتی جار ہی ہے،سنی اتحاد کونسل

دہشت گرد مضبوط ریاست کمزور ہوتی جار ہی ہے،سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی حنیف طیّب اور دوسرے راہنماؤں طارق محبوب، علامہ محمد شریف رضوی، پیر محمد اطہرالقادری، مفتی محمد سعید رضوی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، پیر طارق ولی چشتی، ارشد جاوید مصطفائی نے کہا ہے کہ دہشت گرد دن بہ دن مضبوط اور ریاست کمزور ہوتی جا رہی ہے، دہشت گرد ہر روز ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، طالبان صرف شرپسندوں کا باغی گروہ نہیں بلکہ ایک متوازی ریاست کے دعویدار ہیں، ریاست کے اندر کئی ریاستیں قائم ہو چکی ہیں، حکومت دہشت گردی کے مقدمات کے گواہوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتی، سیاستدانوں کی کرپشن، نااہلی اور بدامنی کی وجہ سے عوام سیاستدانوں اور جمہوری نظام سے بیزار ہو چکی ہے، موجودہ عوام دشمن نظام سے بیزار لوگ حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں،ریاستی نظام کو چلانے والے کرپٹ لوگ بھی لاقانونیت میں انتہاپسند بن چکے ہیں، رائج الوقت نظام سے عوامی نفرت کا نتیجہ بہت بھیانک ہوگا، ریاست اور معاشرے کو کنٹرول کرنے والے ادارے عوامی بغاوت اور انارکی کے ممکنہ خطرے کے تدارک کے لیے اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 314738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش