0
Tuesday 29 Oct 2013 19:03

مسلم اُمّہ کو جرأت مند قیادت کی ضرورت ہے،صاحبزادہ حامد رضا

مسلم اُمّہ کو جرأت مند قیادت کی ضرورت ہے،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کیلئے سعودی نہیں ترکی ماڈل اپنانا ہو گا، اسلامی ممالک کو ترکی جیسے حکمرانوں کی ضرورت ہے، مسلم حکمران امریکہ کی دلالی چھوڑ دیں، مسلمانوں کو تنازعات میں الجھا کر کمزور کیا جا رہا ہے، عالمی سامراج کے مقابلے کے لیے مسلم اُمّہ کا اتحاد ضروری ہے، مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں، عرب حکمران تیل کے کنوؤں پر سامراج کا قبضہ ختم کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل جسٹس نیٹ ورک کے زیراہتمام ترکی کے شہر بوڈرم میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلم ممالک عالمی سطح پر ’’متحدہ مسلم بلاک‘‘ تشکیل دیں اور اسلامی اقوام متحدہ کا اعلان کریں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکہ سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے، امریکہ کے خدمت گار ملک سے مخلص نہیں ہو سکتے، کشمیری پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد کروائے بغیر بھارتی آبی دہشت گردی نہیں روکی جا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان عالمی سطح پر ناانصافیوں کا شکار ہیں، مسلم اُمّہ کو جرأت مند قیادت کی ضرورت ہے، مسلم حکمرانوں نے امریکہ کی ایجنٹی نہ چھوڑی تو انہیں عوامی بغاوتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 315515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش