0
Saturday 2 Nov 2013 19:42

ایم کیو ایم سے نکاح ہوتے اور ٹوٹتے رہے ہیں، ضرورت پڑی حلالہ بھی کرالیں گے، منظور وسان

ایم کیو ایم سے نکاح ہوتے اور ٹوٹتے رہے ہیں، ضرورت پڑی حلالہ بھی کرالیں گے، منظور وسان
اسلام ٹائمز: سندھ کے وزیر جیل خانہ جات و اینٹی کرپشن منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات جنوری کے آخر، فروری کے پہلے ہفتہ میں ہو سکتے ہیں اور اس تاخیر کی ذمہ دار اپوزیشن جماعتیں ہیں۔ ایم کیو ایم سے نکاح ہوتے رہے ہیں اور ٹوٹتے رہے ہیں، ضرورت پڑی حلالہ بھی کرا لیں گے۔ خواب کا سلسلہ اب ختم ہو گیا ہے لیکن آئندہ حکومت اس ملک میں پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے مزید کہا کہ انہیں صوبے میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال سے قبل ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی حامی پارٹیاں انتخابات میں دھاندلیوں میں ماہر ہیں لیکن ہم دھاندلیاں کرنا نہیں جانتے۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی صوبے کی عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن سمیت دیگر کے حوالے سے ان کے خواب کے سوال میں انہوں نے کہا کہ اب خوابوں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے اور وہ شرجیل میمن کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 316921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش