2
0
Monday 4 Nov 2013 21:36
ڈرون پر حکومت 20 نومبر تک جواب دے

امریکہ سے کہیں کہ ڈرون حملے بند کرے، ورنہ نیٹو سپلائی بند کردینگے، عمران خان

امریکہ سے کہیں کہ ڈرون حملے بند کرے، ورنہ نیٹو سپلائی بند کردینگے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 20 نومبر تک کی مہلت دے دی، ان کا کہنا ہے کہ آج ملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے سب کو متحد ہونا ہوگا، امریکا سے یقین دہانی لی جائے کہ مذاکراتی عمل کے دوران ڈرون حملہ نہ ہو۔ قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نیٹو سپلائی بند کریں گے، 20 نومبر تک وفاق کے فیصلے کا انتظار ہے، ڈرون حملے کے بعد اب طالبان کو مذاکرات کیلئے آمادہ کرنا انتہائی مشکل کام ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی جنگ نے پاکستانی معیشت کو 100ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، ہمارے لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں انڈسٹریز بند ہو گئیں، آج وہاں سب سے بڑا کاروبار اغواء برائے تاوان بن چکا ہے، جہاں غیر ملکی ٹیم نہیں آتی، بیرونی سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے میں چند سو غیر ملکیوں کا بہانہ بنا کر ہمارے ہزاروں لوگوں کو دہشت گردی کی جنگ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، آج ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں، چاروں صوبوں اور قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتیں مذاکرات پر متفق ہوئیں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ، قومی مفاد پر سب متفق ہیں، چوہدری نثار طالبان سے مذاکرات میں پیش آنیوالے مسائل سے آگاہ کرتے تھے، پاکستان کے پاس دہشتگردی کی جنگ کا کوئی بھی آسان حل نہیں رہا۔ انہوں نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا رویہ ہمارے ساتھ غلاموں سے بھی بدتر ہے، امریکا کے ساتھ جنگ اور غلامی کے درمیان کا راستہ اپنانا ہوگا، امریکا سے یقین دہانی لی جائے کہ مذاکراتی عمل کے دوران ڈرون حملہ نہ ہو۔ کپتان نے مذید کہا کہ سیاسی اختلافات ختم کر کے مولانا فضل الرحمان سمیت سب کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان سے ہماری جماعت کی پچھلے دنوں کشیدگی رہی ہے، تلخی کے باوجود ان سے ملنے کیلئے تیار ہوں۔

دیگر ذرائع کے مطابق، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا سے کہیں ڈرون حملے بند کرے ورنہ نیٹو سپلائی بند کریں گے، ہم مذاکرات کی کوشش کرتے ہیں تو ڈرون چلا دیا جاتا ہے، امریکا ہمارا دوست ہے یا دشمن؟، مذاکرات کے لئے کوششوں پر چودھری نثار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ مذاکرات کیے جائیں، تمام سیاسی جماعتوں نے مذاکرات پر حکومت کی حمایت کی، طالبان سے مذاکرات کا معاملہ آسان نہیں، قوم اور حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا، یہ پتا کرنا ہوگا کہ ہمیں کس سمت میں جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ مذاکرات کا قتل ہے، امریکا نے امن کے جرگے پر ڈرون مارا ہے، کیا گارنٹی ہے کہ مذاکرات شروع کیے جانے پر دوبارہ ڈرون حملہ نہ ہو، امریکا کے کہنے پر ملک میں فوجی آپریشن کیا، اگر شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن فیل ہوا تو کیا حالات ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی ہمیں غلاموں سے بھی نیچے سمجھتے ہیں، بھیک اور قرضے مانگ کر کوئی قوم نہیں بن سکتی، سب مل کر امریکا سے کہیں کہ جب تک مذاکرات ہوں ڈرون حملہ نہ کیا جائے، نیٹو سپلائی بند کریں گے یا سلامتی کونسل جائیں گے پھر جو ہوگا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں 20 نومبر تک حکومت کا رد عمل دیکھیں گے، 20 نومبر کے بعد ہم خیبر پختونخوا میں نیٹو سپلائی بند کر دیں گے۔ پاکستان کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا، میں تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کو تیار ہوں، سیاسی قیادت کو مل کر بیٹھنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان سے کشیدگی ہے لیکن ان کے پاس بھی جانے کو تیار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 317604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
gucci fitted caps اسلام ٹائمز - امریکہ سے کہیں کہ ڈرون حملے بند کرے، ورنہ نیٹو سپلائی بند کردینگے، عمران خان
gucci handbags online http://www.gucci-handbags-clearance.com
United States
gucci mane album the appeal tracklist اسلام ٹائمز - امریکہ سے کہیں کہ ڈرون حملے بند کرے، ورنہ نیٹو سپلائی بند کردینگے، عمران خان
Suisse Hermes http://www.rtfrandsen.dk/store-Hermes-handbags-Suisse-Hermes-7361.aspx
ہماری پیشکش