0
Tuesday 5 Nov 2013 18:33

کوہاٹ، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے امن واک کا اہتمام

کوہاٹ، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے امن واک کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ بازار میں امن واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقے کے علماء کرام، سیاسی شخصیات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔ واک میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں سمیت علامہ سید ابن آغا، عابد علی ایڈووکیٹ، سید قاسم علی، انجمن حسینیہ، حسینی رضا کار اور آئی ایس او کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن واک کا بنیادی مقصد دُنیا کو ہمارے امن پسند ہونے کا پیغام ہے اور دین اسلام بھی امن و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اس کی روشن و پاکیزہ تعلیمات کل عالم انسانیت کے لیے فلاح و نجات کا ذریعہ ہیں۔
 
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں اور اپنے قول و فعل سے وحدت ملی کا ثبوت دیں، تاکہ کسی بھی شرپسند کو فائدہ اُٹھانے کا موقع نہ مل سکے اور عشرہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کے لیے کمیونٹی آرگنائزیشن انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ عوام نے قیام امن کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ امن برقرار رکھنے کے لیے اسی طرح معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 317814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش