0
Wednesday 6 Nov 2013 17:54

پاکستان کے سارے سیاستدان امریکہ کی دلالی کرتے ہیں، جمشید دستی

پاکستان کے سارے سیاستدان امریکہ کی دلالی کرتے ہیں، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ رکن پارلیمنٹ جمشید دستی نے کہا ہے کہ حکومت چاہے تو ڈرون روک سکتی ہے، ماضی میں نیٹو سپلائی بند کر کے بھی کچھ حاصل نہیں ہوا، عسکری قیادت کی طرف سے پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے، طالبان کیساتھ مذاکرات کے نام پر پوری قوم کیساتھ فراڈ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے نواز شریف کیساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا جبکہ اعتزاز احسن سینٹ میں ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیڈروں کی حالت گیدڑوں سے بھی زیادہ بدتر ہے، تحریک انصاف کی قرارداد ٹشو پیپر کے برابر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے کے بعد مجھے پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے سارے سیاستدان امریکہ کی دلالی کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن بھی فراڈ ہیں، من پسند حلقہ بندیاں کر دی گئی ہیں ان حالات میں الیکشن نہیں ہو سکتے، امن مذاکرات کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی بھی سنجیدہ نہیں. پوری قوم کو لالی پاپ دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 318240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش