1
0
Thursday 7 Nov 2013 00:48

یاسر عرفات کی موت قدرتی نہیں تھی، انہیں زہر دیا گیا، سوہا عرفات

یاسر عرفات کی موت قدرتی نہیں تھی، انہیں زہر دیا گیا، سوہا عرفات
اسلام ٹائمز۔ یاسر عرفات کی بیوہ سوہا عرفات نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو دو ہزار چار میں تابکاری معدہ پلونیم دے کر ہلاک کیا گیا تھا۔ سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کی بیوہ سوہا عرفات کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔ سوئٹزر لینڈ کے فورنسک ماہرین سے ملاقات کے بعد رائٹرز سے گفتگو میں سوہا عرفات کا کہنا تھا وہ سیاسی قتل کے جرم سے پردہ اٹھا رہی ہیں۔ یاسر عرفات کا انتقال دو ہزار چار میں ہوا اور اس وقت سے ہی ان کی موت کی وجوہات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
ایک سال پہلے رملہ میں یاسر عرفات کی قبر کشائی کرکے تجزیئے کیلئے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ سوہا عرفات نے کسی ملک پر ان کی ہلاکت کا الزام نہیں لگایا۔ البتہ یاسر عرفات کی موت کے حوالے سے اسرائیل پر انگلی اٹھائی جاتی رہی ہے، جس نے عرفات کو ڈھائی برس تک رملہ سے باہر نہیں جانے دیا۔ لیکن اسرائیل نے یاسر عرفات کو ہلاک کرنے کے الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے۔ فرانس نے دو ہزار بارہ میں یاسر عرفات کی بیوہ کی درخواست پر انکوائری کا آغاز کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 318369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

اونوں کہنا سی ناں کہ اسرائیل دا ماما نہ بنے، ہنڑ رونی ایں۔
ہماری پیشکش