0
Thursday 22 Jul 2010 18:57

افغانستان امریکا کے لئے ویت نام ثابت ہو گا،ایران

افغانستان امریکا کے لئے ویت نام ثابت ہو گا،ایران
جینوا:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان جنگ کبھی نہیں جیت سکتا۔افغانستان امریکا کے لئے ایک نیا ویت نام ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔لاریجانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان پر حملہ امریکا کی وہی غلطی تھی،جو اس نے ویت نام میں کی تھی۔اس جنگ میں بے شمار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھی اسے شکست کھانا پڑی تھی۔شکست کے بعد امریکا کو ویت نام سے نکلنا بھی پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایسی ہی صورتحال افغانستان میں پیش آنے والی ہے۔تاریخ ایک بار پھر دوہرائی جائے گی،جب امریکا کو شکست تسلیم کرتے ہوئے افغانستان سے نکلنا پڑے گا۔
ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ افغانستان،امریکہ کے لئے نیا ویتنام ثابت ہو گا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے جنیوا میں ایک انٹرویو کے دوران افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کو ویتنام اور ہند و چین کے علاقے میں موجودگی سے تشبیہ دی اور کہا کہ امریکہ جس طرح ویتنام میں ناکام رہا ہے اسی طرح افغانستان میں بھی ناکام رہے گا۔
ڈاکٹر لاریجانی نے عالمی کابل اجلاس کے ایک دن بعد انجام پانے والے اس انٹرویو میں سابق سویت یونین کی جانب سے افغانستان پر قبضے کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ تاریخ خود کو دہراتی ہے اور افغان عوام بیرونی فوجیوں کے سامنے ہرگز گھٹنے نہيں ٹیکیں گے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے سلامتی کونسل کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے،  اس اقدام کی مذمت کی جو ایران کے ایٹمی پروگرام کے لئے مالی ضرورتوں کو روکنے کے لئے عائد کیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 31911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش