0
Saturday 9 Nov 2013 18:43

سانحہ گوجرانوالہ سے حکومتی سکیورٹی کی قلعی کھل گئی ہے، اطہر عمران

سانحہ گوجرانوالہ سے حکومتی سکیورٹی کی قلعی کھل گئی ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے گوجرانوالہ کے مومن پورہ اور شاہ رخ کالونی کے امام بارگاہوں میں ہونے والی شہادتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہادتوں سے پنجاب حکومت کی سکیورٹی کی قلعی کھل گئی ہے، 2 امام بارگاہوں پر حملہ کیا گیا جبکہ دونوں امام بارگاہوں میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی، اس واقعے نے ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب حکومت شرپسندوں کے ساتھ، ان کی سرپرست اور دہشت گردی کے واقعات میں خود بھی ملوث ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں ہونے والی شہادتیں ملک دشمن عناصر کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے کا نتیجہ ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں بشمول حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کریں۔

اطہر عمران کا مزید کہنا تھا کہ پشاور کی جیل میں عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام پر پابندی یزیدی عناصر کی کارروائی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر جیلوں کی طرح پشاور جیل میں بھی عزاداری کو برپا کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ہم سے نہیں چھین سکتی۔ اس موقع پر اُنہوں نے خیبر پختونخواہ، پنجاب اور وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کی مجالس اور جلوسوں کی خلاف کی جانیوالی کارروائی اسلام دشمن عناصر کی فکر کی عکاسی کرتی ہے۔ اُنہوں نے پنجاب اور وفاقی حکومت سے سانحہ گوجرانوالہ کے شہداء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور اُن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 319343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش