0
Wednesday 20 Nov 2013 01:26

سانحہ راولپنڈی فرقہ واریت نہیں قومی یکجہتی پر حملہ کیا گیا، علامہ محمد احسان صدیقی

سانحہ راولپنڈی فرقہ واریت نہیں قومی یکجہتی پر حملہ کیا گیا، علامہ محمد احسان صدیقی
اسلام ٹائمز۔ بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی کے بانی و سیکریٹری جنرل علامہ احسان صدیقی نے سانحہ راولپنڈی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ راولپنڈی فرقہ واریت نہیں بلکہ ملت کی یکجہتی پر بہت بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ حکومت واقعے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے سامنے لائے اور عبرت ناک انجام تک پہنچائے اور اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔ دشمن ہمیں لڑا رہا ہے، علماء اور تمام طبقات کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ علامہ محمد احسان صدیقی نے مزید کہا کہ بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی بین المذاہب ہی نہیں بلکہ بین المسالک میں بھی محبت، اخوت اور بھائی چارگی کی فضاء قائم کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے واقعات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 322659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش