0
Friday 22 Nov 2013 19:46
گلگت کے مرکزی احتجاج میں آغا راحت حسینی کی خصوصی شرکت

گلگت بلتستان کے 21 سے زائد مقامات پر ایم ڈبلیو ایم کی کال پر یوم عشق نواسہ رسول اللہ (ص) اور یوم امن منایا گیا

گلگت بلتستان کے 21 سے زائد مقامات پر ایم ڈبلیو ایم کی کال پر یوم عشق نواسہ رسول اللہ (ص) اور یوم امن منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے اکیس سے زائد مقامات پر ایم ڈبلیو ایم کی کال پر یوم عشق نواسہ رسول اللہ (ص) اور یوم امن منایا گیا، مقررین نے پنڈی کے سانحے کو ایک مںطم سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امت مسلمہ کیخلاف سامراجی ایجنٹوں کی جانب سے ایک سازش تھی اور کہا کہ امت مسلمہ کو ہشیار رہ کر اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔ مقررین نے کہا عزاداری اور عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کیخلاف کسی بھی قسم کی بندش کو قبول نہیں کیا جائے گا، یوں لگتا ہے کہ پنڈی واقعہ کروانے والوں کے پلان کا اصل حصہ ہی عزاداری اور میلاد کے جلوسوں کو بند کروانا ہے۔

مقررین نے پنڈی واقعے میں پنجاب کے ایک وزیر کی جانب سے گلگت بلتستان کے اسٹوڈنٹس کو نشانہ بنانے کی سخت الفاط میں مذمت کی اور کہا کہ یوں لگتا ہے کہ پنجاب کا یہ وزیر گلگت بلتستان کے لوگوں کو جان بوجھ کر بدنام کرنا چاہتا ہے کیونکہ اس علاقے کے لوگ اور یہ علاقہ اپنی انسان دوستی امن و بھائی چارگی کی اعلٰی مثال ہے جو اس وقت ملک کے کسی کونے میں نہیں ملتی۔ مقررین نے اس بات پر شدید غصے کا اظہار کیا کہ سانحے کے بعد احتجاج کے نام پر پھیلائی جانے والی شرپسندی میں ملک بھر میں ایک درجن سے زائد مساجد و امام بارگاہوں نیز قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں مذہبی ہونے کا دعوا کرتیں ہیں پہلے وہ اپنے کارکنوں کو احتجاج کرنے کا طریقہ سکھائیں۔
خبر کا کوڈ : 323623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش