0
Tuesday 26 Nov 2013 00:32

علماء فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، مولانا امیر حمزہ

علماء فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، مولانا امیر حمزہ
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دنیا بھر کا کفر متحد ہو چکا ہے۔ پاکستانی قوم مسلسل ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ کر رہی ہے، حکومت عوام کی ترجمان بنے۔ حکومت بھارت سے دوستی اور ویزہ ختم کرنے کے اعلانات کے بجائے بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرے۔ علماء فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ غلبہ اسلام کیلئے قرون اولیٰ کے طرز پر محنت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں منعقدہ جماعة الدعوة کراچی کے ذمہ دران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعة الدعوة کراچی کے امیر مزمل اقبال ہاشمی، جامعة الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی یوسف طیبی، جماعة الدعوة کراچی کے رہنما حافظ کلیم اللہ، الشیخ یحییٰ بھٹی، حافظ محمد امجد سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ تربیتی نشست میں کراچی کے اضلاع، ٹاﺅنز، شعبہ جات اور جماعت الدعوة کے زیر اہتمام چلنے والے اسکولز، مدارس اور اداروں کے ذمہ داران شریک تھے۔

تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جماعة الدعوة کراچی کے امیر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ علماء فرقہ وارایت کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کریں۔ دنیا کفر کی سازشوں کے توڑ کیلئے ضروری ہے کہ باہمی اخوت و محبت کو پروان چڑھایا جائے۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے اصل دشمن امریکا اور بھارت اتحادی ہیں جن کی طرف سے کئے جانے والے ڈرون حملوں اور دہشت گردی سے پاکستانیوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور پورے عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز اور محور بھی ہے۔ پاکستانی قوم کا ہر طبقہ امریکی ڈرون حملوں اور اتحادیوں کی دہشت گردی اور تخریب کاری کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کر رہا ہے حکومت بھی عوام کی ترجمان بنے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ علماء کو چاہیے کہ وہ امت کو لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر اکٹھا کریں اور ملک میں امن بھائی چارے کی فضا پیدا کریں۔
خبر کا کوڈ : 324634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش