0
Tuesday 26 Nov 2013 09:46

احتجاج کا الٹا اثر، خیبر پی کے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں بڑھ گئیں

احتجاج کا الٹا اثر، خیبر پی کے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں بڑھ گئیں
اسلام ٹائمز۔ خیبر پی کے میں ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے احتجاج کے باوجود لوئر دیر اور کرم ایجنسی سمیت مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافہ ہوگیا ،پہلے تو اکا دکا ڈرون پرواز کرتا تھا ،احتجاج کے بعد تین تین ڈرون طیاروں نے پروازیں شرو ع کردیں ،ڈرون طیاروں کی پروازوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ پیر کو برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے بعد لوئر دیر اور کرم ایجنسی سمیت مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں پہلے تو اکا دکا ڈرون پرواز کرتا تھا ،احتجاج کے بعد تین تین ڈرون طیارے پروازیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے خیبر پی کے کے بندوبستی علاقے ہنگو کی تحصیل ٹل میں دینی مدرسے پر حملے کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت سیاسی جماعتوں نے نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس میں امریکہ سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔
خبر کا کوڈ : 324687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش