0
Friday 29 Nov 2013 19:53

امریکہ افغانستان سے نہیں جا رہا، دس سال تک ڈرون حملے جاری رہیں گے،عمران خان

امریکہ افغانستان سے نہیں جا رہا، دس سال تک ڈرون حملے جاری رہیں گے،عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک امریکا کے نوکر ملک میں حکومت کرتے رہیں گے اس وقت تک پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلی پارلیمنٹ کا متفقہ فیصلہ تھا اگر ڈرون حملے ہوئے تو نیٹو سپلائی بند کر دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخابی مہم میں بھی یہی نعرے لگائے گئے۔ اب ہم یہ بات کر رہے ہیں تو ہمیں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کے مفادات کے خلاف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے وزیر اطلاعات ایسا لگتا ہے جیسے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہوں۔

تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پیپلز پارٹی کی طرح نورا کشتی کھیل رہی ہے۔ نواز شریف ڈرون حملوں پر کچھ کہتے ہیں جب کہ ان کے وزرا اور شہباز شریف کے بیانات کچھ اور ہیں۔ اصل بات یہ ہے امریکا اور مسلم لیگ (ن) کا ڈرون حملوں پر مک مکا ہو چکا ہے کہ آپ حملے کرتے رہیں ہم مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو شک تھا تو گزشتہ رات ہونے والے ڈرون حملے سے یہ شک دور ہو جانا چاہئے۔ سب کو پتا ہونا چاہئے کہ امریکا افغانستان سے نہیں جا رہا۔ وہ اپنی فورسز کم کرے گا لیکن اس کے باوجود اگلے دس سال تک ڈرون حملوں کا پروگرام چلتا رہے گا کوئی یہ اس غلط فہمی نہ رہے کہ اگلی گرمیوں میں ڈرون حملے ختم ہو جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت تک سرمایہ کاری نہیں ہو گی جب تک امن قائم اور مہنگائی پر قابو نہیں پایا جائے گا، یہاں پیسے والے لوگوں کو چھوٹ اور غریبوں پر بوجھ ڈالا جاتا ہے، حکومت نے ٹیکس چوروں اور کرپٹ لوگوں کو کھلی چھوٹ دیتے ہوئے کالا دھن سفید کرنے کا ایک اور موقع دے دیا۔ انہون نے اعلان کیا کہ وہ 22 دسمبر کو لاہور یں مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 325874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش