0
Sunday 1 Dec 2013 18:40

استاد کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، گورنر پنجاب

استاد کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب / چانسلر پنجاب یونیورسٹی چودھری محمد سرور نے پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے افسوسناک واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ استاد کی عزت پر کسی قسم کا نہ تو کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی دباو قبول کیا جائے گا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں لاقانونیت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گئی اور یونیورسٹی میں پر امن ماحول کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے واقعے کا نوٹس لینے اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر گورنر پنجاب/ چانسلر کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلباء کے کارکن پرلے درجے کے جھوٹے اور دروغ گو ہیں۔ ہاسٹل نمبر 16 خالی ہو چکا تھاصرف 10 سے 15 جمعیت کے غنڈوں نے زبردستی گرلز ہاسٹل پر قبضہ جمانے کی کوشش کی۔جمعیت کے غنڈے طالبات کو ہاسٹل میں نہیں آنے دینا چاہتے ۔ ترجمان نے کہا کہ کسی طالبعلم پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ،تشدد کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کے نہیں بلکہ جمعیت کی خصلت میں شامل ہے اور یہی عناصر غنڈہ گردی میں ملوث ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پنجا ب یونیورسٹی کی طالبات انتظامیہ کے اس فیصلے پر انتہائی خوش ہیں کیونکہ گرلز ہاسٹلز میں کمی کے باعث انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔گزشتہ چند سال میں لڑکیوں کی تعداد اضافے کے باعث لڑکوں کے برابر ہو چکی ہے جبکہ لڑکیوں کیلئے 10 اور لڑکوں کیلئے 18 ہاسٹلز تھے۔ جمعیت ماضی کی طرح جھوٹ بولتے ہوئے اپنی پریس ریلیز میں یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کا نام استعمال کرتی ہے جبکہ تمام طلباء و طالبات انہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 326450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش