0
Tuesday 3 Dec 2013 17:43
کل کراچی میں پرامن ہڑتال ہوگی

مجلس وحدت مسلمین کا مولانا دیدار علی کی شہادت پر 3 روزہ سوگ اور ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین کا مولانا دیدار علی کی شہادت پر 3 روزہ سوگ اور ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے علامہ دیدار علی جلبانی کی شہادت پر تین روز سوگ کا اعلان کردیا، ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور کراچی میں پرامن ہڑتال ہوگی، اگر ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ کارکنان پرامن رہیں اور صبر سے کام لیں، علامہ دیدار علی جلبانی کی نماز جنازہ کل دو بجے وزیراعلٰی سندھ ہاؤس کے سامنے ادا کی جائیگی، تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے شرکت کی اپیل ہے۔ شہید ہونے والے علامہ دیدار علی کراچی ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق کل ملک بھر میں فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا جائیگا اور کراچی میں پرامن ہڑتال کی جائیگی۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل سندھ نے بھی ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 327018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش