0
Sunday 1 Aug 2010 12:11

ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد 13 سو ہو گئی

ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد 13 سو ہو گئی
پشاور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ملک میں سیلاب سے اموات کی تعداد 13 سو کے لگ بھگ ہو گئی ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا،پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع آفت زدہ قرار دے دیے گئے۔خیبر پختونخوا میں تمام صوبائی ٹیکسز،پنجاب میں زرعی ٹیکس اور بلوچستان میں زرعی قرضے معاف کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا صوبے میں بارش اور سیلاب کے باعث 800 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔کالام میں 8 ہوٹل اور 300 مکان بہہ گئے،سوات اور شانگلہ میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی ہے،کئی رابطہ پل اور ہزاروں مکانات بہہ گئے۔کبل کے علاقے دردیال میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں 567 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے،90 سڑکوں کو نقصان پہنچا،58 بڑی سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئیں،جبکہ 104 افراد لاپتہ ہیں۔صوبے کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں کیلئے بارہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ پنجاب،بلوچستان،گلگت،بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،جس سے مزید 494 افراد جاں بحق ہو گئے۔اس طرح ملک بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 10لاکھ افراد متاثر ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب میں 37،بلوچستان میں 19،آزادکشمیر میں 32،اور گلگت بلتستان میں مزید6  افراد سیلاب میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ : 32874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش