0
Monday 9 Dec 2013 18:11

پاکستان، افغانستان اور ایران علاقائی بلاک تشکیل دیں، صاحبزادہ حامد رضا

پاکستان، افغانستان اور ایران علاقائی بلاک تشکیل دیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے موت کے سوداگر ہیں، امریکہ ڈرون حملے اور طالبان خودکش حملے بند کر دیں،ڈرون والے فرعون ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تدبیر اور تدبّر کی ضرورت ہے، پاکستان، افغانستان اور ایران علاقائی بلاک تشکیل دیں، مسلکی اختلاف کو جنگ میں بدلنا پاگل پن ہے،بیرونی سازشوں کے مقابلہ کے لیے داخلی انتشار کا خاتمہ ضروری ہے، بی جے پی کی جیت بھارت میں انتہاپسندی کے فروغ کی دلیل ہے، پاکستان کو نیلسن منڈیلا جیسے لیڈر کی ضرورت ہے،حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے ہر پاکستانی کو چھیانوے ہزار کا مقروض بنا دیا ہے۔


شیخ الحدیث علامہ محمد شریف رضوی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران امریکہ کی تابعداری چھوڑ دیں،امریکی صدر پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے،حکومت قومی ادارے بیچنے سے باز رہے کیونکہ نجکاری سے بیروزگاری کا سیلاب آئے گا۔انہوں نے وزیراعظم کی یوتھ لون سکیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو قرضوں کی بجائے ملازمتیں فراہم کرے۔ ملاقات کے دوران مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ حمید الدین رضوی، علامہ محمد صادق سیالوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، میاں فہیم اختر، پیر طارق ولی چشتی، علامہ حامد سرفراز بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 328900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش