0
Monday 9 Dec 2013 22:44

لاپتہ افراد کا معاملہ حل نہ ہوا تو بلوچستان کی وزارت اعلٰی سے مستعفی ہو جائینگے، میر حاصل خان بزنجو

لاپتہ افراد کا معاملہ حل نہ ہوا تو بلوچستان کی وزارت اعلٰی سے مستعفی ہو جائینگے، میر حاصل خان بزنجو

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی حکمران جماعت نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ انہیں اقتدار تو مل گیا لیکن اختیار نہیں ملا۔ ہمارے پاس اختیار ہوتا تو مائیں بہنیں سڑکوں پر نہ ہوتیں۔ چار دن پہلے نواز شریف پر واضح کر دیا، کہ لاپتہ افراد بازیاب کراؤں ہمیں نتیجہ چاہیئے۔ جسے حاصل کرنے کیلئے وزارت اعلٰی سے استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیں اقتدار تو مل گیا ہے لیکن ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں۔ اگر ہمارے پاس اختیار ہوتا تو ہماری مائیں بہنیں سڑکوں پر نہ ہوتیں۔ چار دن قبل وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور ان پر واضح کردیا تھا کہ ہمارے لاپتہ افراد بازیاب کراؤ اور فوجی قیادت سے بھی کہا ہے کہ مسخ شدہ لاشیں پھینکنا بند کر دیں۔ مسخ شدہ لاشیں کچھ عرصہ کیلئے بند ہو گئی تھیں لیکن اب پھر یہ سلسلہ شروع ہے۔ یاد رہے چند ہفتے قبل میر حاصل خان بزنجو کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کا سلسلہ بند ہو چکا ہے، لیکن آج انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کردیا ہے کہ اگر لاپتہ افراد کا معاملہ حل نہ ہوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کو اختیارات نہ دیئے گئے تو وہ وزیراعلٰی سمیت پوری حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 329002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش