0
Tuesday 10 Dec 2013 11:49

دکھی انسانیت کی خدمت سے بہتر کوئی کام نہیں، سردار یعقوب

دکھی انسانیت کی خدمت سے بہتر کوئی کام نہیں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ مشکلات کی شکار دکھی انسانیت کی خدمت اور ہنگامی حالات میں مصیبت زدگان کی مدد سے بہتر کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ آزاد کشمیر میں ریڈکریسنٹ کی جانب سے منصوبوں کے اجراء اور ریاستی برانچ کی بھرپور معاونت پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے شکرگزار ہیں۔ آزاد کشمیر میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے برانچ آفس اور وئیر ہائوس کے لیے اراضی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، متعلقہ حکام کو فوری اراضی فراہم کرنے کی ہدایت کر چکا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز یہاں کشمیر ہائوس صدارتی سیکرٹریٹ میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین جنرل ر محمد نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

سردار محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا بیشتر علاقہ پہاڑی ہے۔ سڑکوں پر آئے روز بدترین حادثات ہوتے ہیں جن میں سالانہ سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور درجنوں معذور ہو جاتے ہیں۔ مون سون اور فروری مارچ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے اس لیے ریاست کے دو ڈویژن میں اکثر ہنگامی حالات رہتے ہیں جہاں ریڈ کریسنٹ کا کردار بہت اہم ہے۔ ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر برانچ کی ٹیم بڑی مستعد اور محنتی ہے، میں اس کے کردار سے مطمن ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام ہمیں نیکی اور فلاح کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون اور مدد کرنے کا درس دیتا ہے اس لیے ریڈ کریسنٹ کے کاموں میں تعاون کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ آزاد کشمیر میں لوگ ہنگامی حالات میں رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 329119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش