0
Sunday 15 Dec 2013 14:57

چیف جسٹس صوبہ ملتان بنانے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں، محمد ایوب ڈوگر

چیف جسٹس صوبہ ملتان بنانے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں، محمد ایوب ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹری فنانس محمد ایوب ڈوگر نے کہا ہے کہ اس محروم اور پسماندہ خطے سے تعلق رکھنے والے فرد کا چیف جسٹس بننا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف جسٹس اس خطے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اس خطے میں بسنے والے عوام کے بنیادی حقوق کو بازیاب کروایا جائے۔ چیف جسٹس علیحدہ صوبے کے مطالبے پر سو موٹو ایکشن لے کر اس خطے کے عوام کو انصاف دلائیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ اس خطے کی پسماندگی اور محرومیوں کا حل علیحدہ صوبے کا قیام ہے۔ اور یہاں بسنے والا ہر شخص علیحدہ صوبے کا مطالبہ کررہا ہے مگر یہ صوبہ صرف انتظامی بنیادوں پر ہو، کسی بھی لسانی بنیاد پر صوبے کے قیام سے استحکام پاکستان خطرے میں پڑ جائے گا۔ نظریہ پاکستان کے مطابق یہاں بسنے والے تمام افراد برابر ہیں، کسی بھی نسلی و لسانی امتیاز کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تحریک صوبہ ملتان کی پرامن جدوجہد انتظامی بنیادوں پر علیحدہ صوبے کے قیام تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 330805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش