0
Wednesday 11 Dec 2013 13:41

پاکستان 2014ء کے بعد بھی افغانستان میں امریکی فوج رکھنے کا حامی جبکہ ایران مخالف ہے، جیمز ڈوبنز

پاکستان 2014ء کے بعد بھی افغانستان میں امریکی فوج رکھنے کا حامی جبکہ ایران مخالف ہے، جیمز ڈوبنز
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان جیمز ڈوبنز کا امریکی سینٹ کمیٹی کو بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان صدر کو امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ کرنے کیلئے کہا ہے۔ پاکستان 2014ء کے بعد بھی افغانستان میں امریکی فوج رکھنے کا معاہدہ چاہتا ہے۔ پاکستان کے علاوہ روس اور چین نے بھی افغان صدر پر دباؤ ڈالا۔ جیمز ڈوبنز نے کہا کہ افغان صدر رواں ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے، امید ہے بھارت کرزئی کو معاہدے پر راضی کر لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ ابھی تک افغانستان سے تمام فوجیوں کے انخلاء کے فیصلے سے دُور ہے۔ انہیں یقین ہے کہ آخر کار یہ کام ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ حامد کرزئی سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کرنا چاہتے۔ کرزئی کا کہنا ہے کہ یہ کام آئندہ برس اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ان کی جگہ صدر بنے والے افغان رہنما کو کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 329533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش