0
Friday 27 Dec 2013 01:35

بینظیربھٹو کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی، سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

بینظیربھٹو کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی، سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی شہید قائد بے نظیربھٹو کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی۔ ملک بھر میں محترمہ شہید کے چاہنے والے فاتحہ خوانی اور چراغاں کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں قافلوں کی آمد بھی جاری ہے۔ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی مرکزی تقریب کا آغاز جمعے کی صبح 9 بجے گڑھی خدابخش میں ان کے مزار پر قرآن خوانی سے کیا جائے گا۔ قرآن خوانی کے بعد ملک بھر سے آئے قافلوں کیلئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ بی بی شہید کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں اور جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گڑھی خدابخش اور نوڈیرو میں سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ بی بی کے مزار کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ محترمہ شہید کے مزار کے احاطے میں دوپہر 2 بجے جلسہ منعقد ہو گا جس میں پارٹی قیادت اور سینئر رہنما خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی مقامات پر چراغاں کرکے محترمہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 334638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش