0
Friday 27 Dec 2013 00:27

ہماری جنگ اقتدار کی نہیں نظریات کی ہے، مخصوص ذہنیت نے بےنظیر بھٹو کو شہید کیا، آصف زرداری

ہماری جنگ اقتدار کی نہیں نظریات کی ہے، مخصوص ذہنیت نے بےنظیر بھٹو کو شہید کیا، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مخصوص ذہنیت نے بے نظیر بھٹو کو شہید کیا، ہماری جنگ اقتدار کی نہیں نظریات کی ہے، ہم صحیح سمت پر چل رہے ہیں اور اس نظریات کی جنگ میں فتح ہمارا مقدر بنے گی، یہ باتیں انہوں نے نوڈیرو میں بے نظیر بھٹو شہید وویمن ایکسیلنس ایوارڈ کے موقع پر خطاب میں کیں۔ تقریب میں 10 منتخب خواتین جن میں ترکی کی خاتون اول، آذر بائیجان کی خاتون اول، بلقیس ایدھی، عابدہ پروین، عاصمہ چوہدری، فاطمہ ثریا بجیا، فریال تالپور، پروین بشیر قائم خانی، نادرہ پنجوانی اور نورالہدیٰ شاہ شامل ہیں کو ایوارڈ دیا گیا۔ ترک خاتون اول، آذر بائیجان کی خاتون اول کا ایوارڈ ان کے نمائندوں نے وصول کیا۔ زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے طویل مدت قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں اور ملک و قوم کی خاطر جبر کی زندگی گذاری۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی خواتین کی حق تلفی نہیں کی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوری زندگی گذاری کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کی، سندھ وویمن ڈیولپمنٹ بینک کے قائم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ کے محکمہ ترقی نسواںکے تحت نوڈیرو ہائوس میں منعقدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید وویمن ایکسیلنس ایوارڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مذکورہ ایوارڈ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی نامور خواتین کو ان کے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے طویل مدت قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں اور ملک و قوم کی خاطر جبر کی زندگی گذاری۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی خواتین کی حق تلفی نہیں کی، اپنے عظیم قائد کے ویژن کے مطابق 60 ہزار ایکٹر زمین خواتین ہاریوں میں تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ وویمن ڈیولپمنٹ بینک کے قیام پر کام کر رہے ہیں جبکہ وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ سندھ بھر میں ویلیج اسکیم شروع کریں اور ہر ضلع میں 3ماڈل ویلج بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 334673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش