0
Friday 27 Dec 2013 17:51

پاکستان کی سب سے بڑی مشکل غربت ہے، حکومت کو اسکی کمزوریاں یاد دلاتے رہینگے، آصف زرداری

پاکستان کی سب سے بڑی مشکل غربت ہے، حکومت کو اسکی کمزوریاں یاد دلاتے رہینگے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کو لڑایا جاتا ہے اور رات کو آکر بلا دودھ پی جاتا ہے، آج ایک بلا پھنسا ہوا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اگر مجھ سے قصور ہوا ہے تو مجھے معاف کر دو، ہم نے نہیں کہا تھا بلّے کو پاکستان آوٴ، اگر پاکستان آگیا ہے تو اسے جانے نہیں دینا، اس حکومت کا امتحان ہے کہ اس بلّے سے نمٹے، گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا مزید کہنا تھا غربت پاکستان کی سب سے بڑی مشکل ہے، حکومت کو اس کی کمزوریاں یاد دلاتے رہیں گے، کسی وزیراعظم کو ہتھکڑی لگا دینا اور جب مرضی آئے گھسیٹ کر جیل میں ڈال دینا کوئی مذاق نہیں، طیارہ ہائی جیک ایک ڈرامہ تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے پاکستان کی اصل مشکل سے پردہ اٹھا ہی دیا، ان کا کہنا تھا کہ غربت پاکستان کی سب سے بڑی مشکل ہے اور اسی کہ وجہ سے طالبانائزیشن ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آنے والے دنوں میں ملک کے اندر جنگ چھڑے گی اور اس کا حل بھی خود ہی بتا دیا کہ مائنڈ سیٹ کے تحت جنگ آرہی ہے جس پر تمام رہنماوٴں کو ایک ہونا پڑے گا۔ آخر میں انہوں نے حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور بتا دیا کہ ہر کمزوری یاد دلائی جائے گی اور سب پر نظر رکھیں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کو بِلا قرار دے دیا۔ کہتے ہیں جب سے پاکستان بنا سیاسی قوتوں کو لڑایا جا رہا ہے۔ بِلا بھی آ کر دودھ پی جاتا ہے جب مرضی وزیراعظم کو گھسیٹ کر ہتھکڑیاں لگانا مذاق نہیں۔ نواز شریف کا ساتھ دیں گے، کمزوریاں بھی یاد دلاتے رہیں گے۔ گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بِلے نے جہاز کے اغوا کا ڈرامہ رچایا، جیلوں میں ہی پتہ چل گیا تھا کہ فوج نے سب کچھ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے بِلے سے واپس آنے کا نہیں کہا تھا، اب قانون دودھ پینے والوں سے پوچھے تاکہ آئندہ کسی کو ایسا کرنے کی ہمت نہ ہو۔ حکومت کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا ساتھ دیں گے، حکومت کو کمزوریاں بھی یاد دلاتے رہیں گے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ غربت بھی طالبانائزیشن کی بڑی وجہ ہے ہمیں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف بھی لڑنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 334895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش