0
Monday 30 Dec 2013 20:03

بلدیاتی امیدواروں کی شہادت کیخلاف جمعہ کو ملک بھر اور لندن میں احتجاج ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری

بلدیاتی امیدواروں کی شہادت کیخلاف جمعہ کو ملک بھر اور لندن میں احتجاج ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ کراچی ملت جعفریہ کی مقتل گاہ بن چکا ہے، لسانی اور تکفیری دہشتگرد ہمارے کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں کے قتل عام میں ملوث ہیں، ان دہشت گردوں کو لگام دی جائے، مسلسل ہمارے کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، حکومت سندھ اگر ہمارے کارکنان اور امیدواروں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو جائے، شہداء کو گواہ بنا کر عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کے قاتلوں کو دنیا بھر میں رسوا کریں گے اور آئندہ جمعہ کو پاکستان سمیت لندن میں بھی اس بہیمانہ قتل عام کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے تین بلدیاتی امیدواروں شہید محمد علیم عرف عالم ہزارہ، صفدر عباس اور علی شاہ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور شہید علی شاہ کا بے گناہ خون لسانی اور تکفیری دہشت گردوں کے خاتمہ کا سبب بنے گا، ہم کسی بھی صورت اپنے شہیدوں کے خون کو فراموش نہیں کریں گے اور اس خون ناحق کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے، لسانی اور تکفیری دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ہمیں میدان سے فرار کرنے پر مجبور کریں، لیکن ہم نے اپنا سرمایہ کربلا کو قرار دیا ہے کہ جہاں حق کی خاطر جان دینا ہمارا افتخار ہے، ہم اس راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے تو پیش کرسکتے ہیں لیکن میدان عمل سے ہرگز فرار نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت محض بیان بازیوں پر گزارا کر رہی ہے، کراچی امن و امان کے حوالے سے سنگین شہر بنتا چلا جا رہا ہے۔
 
سندھ حکومت بوگس آپریشن پر مطمئن نظر آتی ہے، پولیس چیف اور ڈی جی رینجرز کسی ایک ٹارگٹ کلر کو سزا دلوانے میں آج تک کامیاب نہیں ہوسکے، جب تک قاتلوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا جاتا شہر میں قیام امن ممکن نہیں، ان شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے اور ہرگز میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور شہید علی شاہ سمیت ملت جعفریہ کے بیشتر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں جہاں تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں وہیں لسانی جماعت کے دہشت گرد بھی اس میں شامل ہیں، لہٰذا ان شہادتوں کے خلاف ہم آئندہ جمعہ کو پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے اور اس مناسبت سے لندن میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 335771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش