0
Saturday 4 Jan 2014 18:44
حکومت امن پسندوں کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کر رہی ہے

قومی امن کنونشن ہرحال میں منعقد کرینگے، رکاؤٹیں اڑا دینگے، صاحبزادہ حامد رضا

قومی امن کنونشن ہرحال میں منعقد کرینگے، رکاؤٹیں اڑا دینگے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ اتوار پانچ جنوری کو صبح گیارہ بجے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں قومی امن کنونشن ہر حال میں ہوگا۔ تمام حکومتی رکاوٹیں اور پابندیاں پاش پاش کر دیں گے۔ حکومت نے کنونشن کا اجازت نامہ منسوخ کرکے دہشت گردوں کو خوش کیا ہے۔ کنونشن میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ حکومت امن پسندوں کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔ امن کنونشن میں ملک بھر سے شہداء کے لواحقین شریک ہوں گے۔ ہم نے شہداء کے ورثاء کو متحد اور منظم کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ لسانی تعصبات کو ہوا دینے والے ملک کے خیرخواہ نہیں۔ ملک توڑنے والوں کے خواب پورے نہیں ہونے دیں گے۔ سنی اتحاد کونسل سندھ کی تقسیم کی سوچوں کو مسترد کرتی ہے۔ مذہبی راہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر گہری سازش ہے۔ حکومت علماء کو تحفظ فراہم کرے۔ عالمی طاقتیں فرقوں کو لڑا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ مذہبی قائدین بہتے خون کو روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔ سنی اتحاد کونسل ’’دہشت گردی مٹاؤ ملک بچاؤ‘‘ کی سوچ کو پھیلانا چاہتی ہے۔ پانچ جنوری کے کنونشن میں شہداء کے ورثاء حکمرانوں سے اپنے پیاروں کا خون بہا طلب کریں گے۔ قیام امن کے لیے قصاص کے قانون پر عمل ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 337498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش