0
Wednesday 8 Jan 2014 00:18

محکمہ تعلیم میں تحقیقاتی کمیٹی بی ایس ایف نے بٹھائی ہے، محمد حسین شگری

محکمہ تعلیم میں تحقیقاتی کمیٹی بی ایس ایف نے بٹھائی ہے، محمد حسین شگری
اسلام ٹائمز۔ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (بی ایس ایف) کے مرکزی صدر محمد حسین شگری نے صوبائی وزراء کی جانب سے محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ بننے کے اعلان اور اس ضمن میں سرگرم قومی شخصیات پر کی جانے والی تنقید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء کو اپنے چند مہینوں کی نوکری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہیے اور بی ایس ایف ایسے اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ ان کہنا تھا کہ اس طرح وزراء بچوں کے ساتھ ساتھ اپنا بھی مستقبل برباد کر رہے ہیں۔ میڈیا کو جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے گلگت بلتستان کے دشمن ہے۔ بی ایس ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ وزراء اپنا خون غیر قانونی تقرریوں کو بچانے کی بجائے طلبہ کے مستقبل بچانے کیلئے بہائیں۔ حسین شگری نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں تحقیقاتی کمیٹی کسی سیاسی یا مذہبی پارٹی نے نہیں بلکہ BSF نے بٹھائی ہے۔ اور ہمیں فخر ہے کہ یہ کمیٹی بلا تفریق خلاف ضابطہ تقرریوں کی انکوائری کر رہی ہے اور یہ جو بھی لوگ شور شرابے کر رہے ہیں۔ عوام اور طلبہ اس تحقیقاتی عمل سے بہت مطمئن ہیں اور کرپشن میں ملوث اساتذہ اور دیگر عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان غیرقانونی اساتذہ کو بہت جلد گھر بھیج کر قوم کے معماروں پر ایک عظیم احسان کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 338657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش