0
Wednesday 8 Jan 2014 17:40

لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کی طویل لانگ مارچ پر حکمرانوں کی خاموشی ستم ظریفی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کی طویل لانگ مارچ پر حکمرانوں کی خاموشی ستم ظریفی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ سے کراچی تک مارچ کیا، مگر کسی نے ان کی نہ سنی جو ستم ظریفی ہے۔ عمران خان نے نیٹو سپلائی بند کرکے بہت بڑا جرم کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سندھ کے حصے بخرے کرنے کے درپے ہیں۔ پیر کو سینٹ میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ تین صوبوں میں حکومت کی کوئی عملداری نہیں اور بلوچستان سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ تا کراچی پیدل مارچ کیا تھا اور اب کراچی سے اسلام آباد تک پیدل مارچ کر رہے ہیں لیکن تاحال کسی وزیراعظم یا وزیراعلٰی نے ان لوگوں سے کوئی رابطہ نہیں کیا جو کہ ستم ظریفی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں مند میں تین افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ اسی طرح قلات میں بھی کم سن لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ کوئی بھی ان واقعات کے متاثرین کی داد رسی کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف خیالات کی حامل پارٹیاں مختلف کارروائیاں کر رہی ہیں لیکن وفاقی حکومت اس بارے میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ عمران خان نے نیٹو سپلائی بند کرکے بہت بڑا جرم کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سندھ کے حصے بخرے کرنے کے درپے ہیں جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

خبر کا کوڈ : 338920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش