0
Saturday 14 Aug 2010 11:55

مچھ،لاہور سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،10 مسافر جاں بحق،5 زخمی

مچھ،لاہور سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،10 مسافر جاں بحق،5 زخمی
بولان:بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے آب گم میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10 مسافر ہلاک ہو گئے،وزیراعلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔پولیس کے مطابق ضلع بولان کے علاقے آب گم میں نامعلوم افراد نے لاہور سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں ڈرائیور نے بس کو روک دیا۔اس دوران دو مسافر ہلاک اور تین زخمی ہو گئے،بعد میں مسلح افراد نے مسافروں سے شناختی کارڈ طلب کئے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ مسافروں کو ساتھ لے گئے۔کلینر اور ڈرائیور کے مزاحمت کرنے پرملزمان نے انھیں بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔بعد ازاں قریبی پہاڑی کے پاس لیجا کر آٹھ مسافروں پر فائرنگ کر کے انھیں بھی ہلاک کر دیا،اور فرار ہو گئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا۔وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 34054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش