0
Tuesday 14 Jan 2014 07:57

یوم حسین (ع) کیطرح یوم مصطفٰے (ص) کے انعقاد میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا، اطہر عمران

یوم حسین (ع) کیطرح یوم مصطفٰے (ص) کے انعقاد میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے، تنظیم کے مرکزی صدر اطہر عمران کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس او کے کارکنان ہفتہ وحدت کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں یوم مصطفٰے (ص) کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے میلاد النبیؑ کے موقع پر اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ملت اسلامیہ و پاکستان کو درپیش چیلنچنز سے نمنٹے کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ ہفتہ وحدت ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ شیعہ و سنی باہمی اتفاق سے اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان پہلے کی طرح اس سال بھی امام خمینی (رہ) کے فرمان کی روشنی میں 12 تا 17 ربیع الاول، ہفتہ وحدت منائے گی اور  اس سلسلہ میں آئی ایس او کے تمام سابقین و کارکنان جلوس ہائے عید میلاد النبی (ص) میں بھرپور شرکت کرکے وحدت و یگانگت کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ اطہر عمران کا کہنا تھا کہ جلوس ہائے میلاد النبیؑ کے شرکاء کے لیے سبیل و استقبالیہ کیمپس کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کہ یوم حسین (ع) کی طرح یوم مصطفٰے (ص) کے انعقاد میں انتظامیہ کی طرف حائل کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 340848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش