0
Sunday 15 Aug 2010 13:19

شمالی وزیرستان،امریکی ڈرون حملہ،13 جنگجو ہلاک

شمالی وزیرستان،امریکی ڈرون حملہ،13 جنگجو ہلاک
پشاور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغان سرحد پر پاکستانی قبائلی علاقے میں جنگجوؤں کے کمپاؤنڈ پر امریکی ڈرون حملے میں 13 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ ہفتے کو کیا گیا۔حملہ شمالی وزیرستان کے اہم شہر میران شاہ کے مشرق میں ایسوری کے گاؤں میں کیا گیا جسے طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ایک سنیئر پاکستانی سیکورٹی آفیسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گاؤں میں جنگجوؤں کے کمپاؤنڈ میں ایک امریکی میزائل فائر کیا گیا،جس کے نتیجے میں کم ازکم 13 جنگجو ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ایک قبائلی شخص نے کمپاؤنڈ کو اپنی ملکیت ظاہر کیا ہے ایک اور سیکورٹی آفیسر نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی قومیت شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
وقت نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے اسوڑی گاوں میں امریکی جاسوس طیاروں نے میزائل حملہ کیا،جس سے 13 افراد جاں بحق ا ور متعدد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو میر علی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جاسوس طیارے کے حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق حملہ شیرا دین نامی قبائلی کے گھر پر کیا گیا۔
آج نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایسوڑی میں ڈرون حملے سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈرون حملے میں ایک کمپاونڈ کو نشانہ بنایا گیا۔جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔خبررساں اداروں کے مطابق حملے سے قبل بغیر پائلٹ کے تین جاسوس طیاروں نے ایسوڑی گاوں پر پرواز کی۔ہلاک شدگان کی شناخت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سال دو ہزار آٹھ سے اب تک ایک سو دس سے زائد ڈرون حملے ہو چکے ہیں۔جن میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ : 34244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش